روسی مسافرطیارے کی برفانی طوفان میں پھنس جانے کے بعد مشرقی سائبیریا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران 16 افراد زخمی ہو گئے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت ہنگامی حالات نے بتایا کہ ایم آئی 8 طیارہکراسنویارسک کے گاﺅں بیکت کے قریب برفانی ہوا کے جھکڑ کی لپیٹ میں آگیا جس کے باعث جہاز کے روٹر بلیڈز اور ٹیل کو نقصان پہنچا اور اسے روس کے علاقے سائیبیریا کے شہر کراسنویارسک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس سے پائلٹ سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔