پولو کپ‘مزید 2میچوں کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) میجر جنرل سعید الزمان جنجوعہ میموریل پولو کپ کے دوسرے روز دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں باڑیز نے آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کو 9-3.5 سے جبکہ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس نے سڈن ڈیتھ پر پلاٹینم ہومز کو 8-7 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے چھ گول جبکہ شاہ شمیل عالم نے تین گول سکور کیے۔ آج بروز جمعرات پہلا سیمی فائنل ماسٹر پینٹس بلیک اور اے او ایس پولو ٹیم کے درمیان میں ہوگا جبکہ سب سڈری فائنل کیلئے میچ ڈائمنڈ پینٹس اور فلائی بوائز کے درمیان ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...