عابد علی تکنیک کے بل بوتے پر بہت آگے جائیں گے : عامر سہیل

Dec 26, 2019

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بیٹسمین عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اوپننگ بلے باز عابد علی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد یا بدیر بائولرز عابد علی کی خامیاں جان لیں گے اور پھر ان کیلئے کارکردگی دکھانا چیلنج ثابت ہو گا۔ عابد علی پاکستان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ہیں لیکن میں انہیں خبردار کرنا چاہوں گا کہ جلد یا بدیر حریف بائولرز ان کی خامیاں جان لیں گے۔ مجھے ان کی صلاحیتوں اور صبر پر کوئی شک نہیں جس کا ثبوت انہوں نے دو سنچریاں سکور کر کے دیا۔لیکن اب انہیں حالیہ کامیابی کے سحر سے باہر نکل کر خود کیساتھ مخلص ہونا پڑیگا، انہیں خود پر یہ غور کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کن شعبوں میں کمزور ہیں اور کیسے بہتر ہو سکتے ہیں۔ اگر عابد علی نے خود پر کام کیا تو وہ اپنی تکنیک اور برداشت کے بل بوتے پر بہت آگے جائیں گے۔ بابراعظم کی بھی تعریف کی اور کہا میرے لئے بابراعظم کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال ہیں جنہیں ہم نے آنکھوں کے سامنے بہترین بلے باز میں تبدیل ہوتے دیکھا، وہ مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں اور ہر مرتبہ میدان میں اترنے پر کچھ سیکھتے ہیں لیکن میرے خیال سے اب انہیں اس بات پر توجہ دینی چاہئے کہ میدان میں زیادہ سے زیادہ دیر تک کیسے ٹھہرنا ہے۔

مزیدخبریں