لاہور (پ ر) لاہور کے 24 سالہ ٹیکن ارسلان ایشصدیقی نے رواں سال کے دوران جاپان اور امریکہ میں فتح حاصل کی۔ پاکستان سے باہر مقیم ریڈبل ایتھلیٹ نے سپورٹس پلیئر آف دی 2019ء کا ٹائٹل حاصل کرلیا ہے۔ ارسلان نے کہا کہ گزشتہ سال عالمی کیریئر کا آغاز کیا مداحوں نے میری بھرپور سپورٹ کی اور اس پر شکر گذار ہوں۔ارسلان ایش کی ماں نے بڑی گیموں کے لئے اسے ذہنی طور پر تربیت دی اور ان کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتی رہیں جس کے باعث لیجنڈ آگے بڑھتا گیا اور شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔