خاشقجی کیس کو نمٹانے کے حوالے سے چین نے سعودی عرب کی تائید کر دی

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جمال خاشقجی کے کیس کے ساتھ نمٹنے میں سعودی عرب کے طریقہ کار کی تائید کرتا ہے۔ترجمان کنگ شوانگ کے مطابق "چین نے خاشقجی کیس میں مملکت سعودی عرب کے فیصلے کا بغور جائزہ لیا اور چین قانون کے مطابق اس کیس کو نمٹانے کے حوالے سے مملکت کی حمایت کرتا ہے۔ چین کو اعتماد ہے کہ سعودی عدلیہ کے نظام میں اس کیس کو درست طور سے انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ یہ کیس سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے"۔
 

ای پیپر دی نیشن