اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی قانونی ٹیم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس میں کئی قانونی نقائص کی نشاندہی کی ہے ۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں نظر ثانی کی درخواست عوامی مفاد میں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اﷲ کے منشیات سمگلنگ کے مقدمے کے تفصیلی فیصلے کے حوالے سے بعض حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔