عارفوالا: بیوی نے آشنا کیساتھ  ملکر شوہرکو زندہ جلا دیا‘ ساتھی زخمی

 عارفوالا (نمائندہ نوائے وقت) بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر خاوندکو زندہ جلا دیا۔ خاوند ہلاک جبکہ ساتھی زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چک اراضی دلاور کا رہائشی غفور ولد وریام اپنے دوست ظفر ولد قابل کیساتھ کمرہ میں موجود تھا کہ اسکی بیوی نجمہ بی بی نے اپنے آشنا خادم ولد جہانگیر وغیرہ کے ساتھ ملکر کمرہ کو آگ لگا دی، خاتون نے پہلے کسٹرڈ میں نشہ آور چیز ملا کر خاوند اور اسکے ساتھی کو کھلا دی جس سے وہ دونوں بیہوش ہو گئے۔ اس دوران آگ سے دونوں جھلس گئے۔ ملزمان نے موقع پر شارٹ سرکٹ کا ڈرامہ رچا دیا۔ دونوں زخمیوں کو پہلے بورے والا اور پھر ملتان لے جایا گیا جہاں غفور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

ای پیپر دی نیشن