سفارتکاری کو عالمی منظر نامہ کے پیش نظر جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا: شاہ محمود

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اپنی سفارت کاری کو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو پیش نظر رکھتے ہوئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا۔ معاشی سفارت کاری ہماری سفارتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ معاشی سفارت کاری ڈویژن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معاشی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اپنی سفارت کاری کو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو پیش نظر رکھتے ہوئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سفارت کاری ہماری سفارتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ معاشی سفارت کاری ڈویژن کا قیام جلدعمل میں لایا جائے گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارتِ خارجہ کا حصہ بننے والے نئے افسران کو معاشی سفارت کاری اور پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا وزارت خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...