اسلام آباد( سپیشل رپورٹ) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے اومان کی ایک خاتون ڈاکٹر آمنہ عبیدہ کو او آئی سی کے ثقافتی‘ سماجی اور خاندانی امور سے متعلق شعبہ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ او آئی سی کے ثقافتی وسماجی شعبہ کی نئی سربراہ نے کہا کہ ان کی ذمہ داری خواتین کو بااختیار بناناخصوصی افراد کے مفادات کا تحفظ اور او آئی سی ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔