کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر قائد کا پاکستان نہیں بن سکتا، سینیٹرفیصل جاوید

Dec 26, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)یہ ہماری بدقسمتی ہے بحیثیت قوم ہم اب تک پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان نہیں بناسکے ۔یہ بات سینیٹرفیصل جاویدنے گزشتہ روزیوم قائداعظم کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام آفتاب چنگیزی کے بنائے ہوئے ــقائداعظم کے مجسمے کا فتتاح اورسا لگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوںنے کہا قائداعظم کو اللہ نے صلاحیت دی تھی کہ ناممکن کوممکن بنایا،موجودہ حکومت نئے پاکستان کی طرف گامزن ہے اورجلدپاکستان کوقائداعظم کا پاکستان بنائیں گے،قائدکا پاکستان اس وقت بنے گا جب ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،عوام کوفیصلہ کرنا ہے ان کوکون سا پاکستان چاہیے،وہ عمران خان سے درخواست کریں گے تمام آرٹسٹوں کوہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا حکم دیں،قائدکا مجسمہ بنانے پرآّفتاب احمدچنگیزی کوخراج تحسین پیش کیا،چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرمشعال ملک کا کہنا تھا ہرپاکستانی کوقائداعظم سے پیا رہے اورآج قائدکی بدولت آزادفضا میں سانس لے رہے ہیں،ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے آخر میں تما م مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

مزیدخبریں