راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب کے عوام بیدارہوچکے ہیں،اب کرپٹ ٹولے کواقتدارکی چھتری میں پناہ نہیں ملے گی ،سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں اسلامی انقلاب پنجاب کے درودیوارپردستک دے رہا ہے ،قوم کرپٹ مافیا سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کاساتھ دے،کپتان خان کہتے رہے 22سال مافیا کے خلاف جنگ کی لیکن آج وہ خود مافیاکے کپتان بن چکے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارصوبائی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے عوامی اجتماع اور سیاسی کونسل کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ، صدرسیاسی کونسل حاجی جاوید اقبال چیمہ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،حافظ تنویراحمد،صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزابھی اجلاس میں شریک تھے،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاحکمران جماعت اپنی بدترین کارکردگی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات سے فرارحاصل کررہی ہے لیکن ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،عوام کے مسائل کے حل کیلئے لوکل حکومتوں کاقیام ناگزیرہے،اجلاس میں رسل خان بابرکوصوبائی سیاسی کونسل کاسیکرٹری مقررکرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
کرپٹ ٹولے کواقتدارکی چھتری میں پناہ نہیں ملے گی،ڈاکٹرطارق سلیم
Dec 26, 2020