امریکہ کی ایران کو کرونا ویکسین خریداری کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت

واشنگٹن (این این آئی )مریکہ نے ایران کو کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا نے ایران کو دیگر ممالک سے کرونا ویکسین خریدنے کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی ہے ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر عبدالنصر حماتی کا کہنا تھا کہ سینٹرل بینک کو ویکسین کی خریداری کے سلسلے میں سوئس بینک کو ادائیگی کے لیے امریکی وزارت خزانہ کے فارن ایسیٹس کنٹرول آفس کی منظوری مل گئی ہے۔عبدالنصر حماتی نے کہا کہ امریکا نے ہمارے تمام بینکوں پر پابندی عائد کردی اس لیے انہوں نے عالمی دبا کے تناظر میں صرف اس کیس کی منظوری دی انہوں نے بتایا کہ ایران کوویکس سے کرونا ویکسین خریدنے کے لیے ابتدائی طور پر16.8 ملین خوراکوں کی مد میں 244 ملین ڈالر ادا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...