کوہلو (یوسف مری) کوہلو کے تحصیل کاہان میں حساس اداروں کی اطلاع پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے کمپائونڈ سے زیر زمین چھپایا گیا بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز علی کھیتران نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیویز نے خفیہ اطلاع پر تحصیل کاہان کے علاقے سوراف نالہ میں کاروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے کمپائونڈ سے بھاری مقدار میں بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا ہے تخریب کاراسلحہ کو صوبے میں بڑی تخریبی کارروائی کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے لیویز نے بروقت کارروائی کرکے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا کر ملک دشمن عناصر کے ناکام عزائم کو خاک میں ملا دیا ،اسلحے میں اینٹی کرافٹ گن ایک عدد،اینٹی کرافٹ روند 68عدد،4.7روند 84عدد،82مارٹر روند، 12عدد آر پی جی سیون روند،11عدد آر پی جی فیوز ،11عدد اینٹی بم پرسن و دیگر اسلحہ وگولہ بارود شامل تھا۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کررہے تھے جنہیں لیویزودیگر فورسسزکی کامیاب حکمت عملی سے ناکام بنادیا ہے۔