دسمبر کے آخری ہفتے میں سائبیریا کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات

Dec 26, 2020

کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات نے خبردار کیاہے کہ دسمبر کا آخری ہفتے میں سائبیریا کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 دسمبر سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے سردی کی لہر کی شدت گزشتہ لہر سے زیادہ ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر کے نتیجے میں شہر قائد کا درجہ حرارت مزید گر جائے گا۔جمعہ کو شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شمال مشرقی سمت سے ہوائوں کی رفتار15کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں