ملتان ( لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق اور اقلیتی اُمور مہندرپال سنگھ نے یوم قائد کے موقع پر خصوصی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر میں انکی دور اندیشی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہمیں اس بات کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ اگر سکھ قوم کے لیڈرز نے سات دہائیاں قبل قائد اعظم کا ساتھ دیا ہوتا تو آج ہندوستان کے سکھوں پر جو ظلم ہورہا ہے وہ شاید کبھی نا ہوتا۔