ملتان (سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 03 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 342 ہو گئی زیر علاج مریضوں کی تعداد 55 ہو گئی ،23 مریضوں کی حالت تشویشناک 02 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری،شبہ میں 26 مریض زیر علاج،تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کی رہائشی 55 سالہ شاہین بیگم،60 سالہ حضوراں بی بی،اور 43 سالہ مختیار احمد نے دم توڑ دیا،یوں یکم اپریل سے 25 دسمبر کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 342 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جن میں سے 34 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 02مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،ادھر کورونا کے شبہ میں 26 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 515 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 343 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے
کرونا‘نشتر میں مزید 3مریض جاں بحق‘تعداد 342 ہو گئی
Dec 26, 2020