ملتان (سماجی رپورٹر )محکمہ ڈاک ملتان نے شہر کے ڈاکخانوں میں ڈکیتی،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے پولیس سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جی پی او سمیت اہم ڈاکخانوں میں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔کیش کی منتقلی کے کام کو بھی محفوظ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔محکمہ ڈاک ملتان شہر کے ڈاکخانوں میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈاک حکام نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکخانوں پر پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے ملتان پولیس سے مدد لی جائے گی۔جی پی او سمیت مختلف ڈاکخانوں پر پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ڈاکخانہ جات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کیش کی منتقلی کو محفوظ بنانے کے لئے بھی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
ڈاکخانوں میں ڈکیتی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ
Dec 26, 2020