آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی مکمل پاسداری کرتا ہے:ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مذہب کی بنیاد پرکسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوناچاہیے۔پاکستان کے قیام، استحکام اورترقی وخوشخالی میں اقلیتوں کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔اسلا م میںجبرکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔اسلام ایک کامل دین ہے جس نے انسانیت کوزندگی گزارنے کیلئے ایک مکمل’’ نظام حیات ‘‘دیا ہے۔تمام طبقات کوحقوق وفرائض کابھی تعین فرمایا۔ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی مکمل پاسداری کرتا ہے، یہاں اقلیتوں کو جتنی آزادی ہے کسی اور ملک میں نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن