قصور(نامہ نگا ر)ملک بھر کی طرح روزنامہ نوائے وقت کے آفس بلدیہ چوک قصور میں بھی یوم قائدپر محسن پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکو ایک علیحدہ خود مختار اسلامی ریاست پاکستان قائم کرنے پرکیک کاٹ کر خراج عقیدت پیش کیاجہاں صدرپریس کلب قصور حاجی محمد شریف مہر، جنرل سیکرٹری اسلم خان، مہر محمد جاوید وتکریم علی، عمران فیضی، مہر عبدالغفار، شہروز ذیب، مہر لطیف، شفیق سہجریا، محمدشاہد، عبدارحمان، عثمان قصوری، مہر شکیل، غلام دستگیر، محمد دین آزاد سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر حاجی محمد شریف مہر نے خطاب کرتے کہا کہ آج ہم شرمندہ ہیں کہ قائد کا پاکستان ہم سے بہت دور ہو چکا ہے آج کا پاکستان کسی طور بھی قائد اعظم کا پاکستان نہیں ہے قائد کے ویژن کے مطابق ہمیں حکمران نہیں مل رہے ہیں۔ پاکستان اس وقت گھمبیر مسائل کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے قائد کے پیروکار بننے سے ہی ہم اصل مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔