مسئلہ کشمیر سلجھانے کی بجائے مزید  الجھایا جارہا ہے:عبدالغفاررپڑی

Dec 26, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جان بوجھ کر سلجھانے کی بجائے مزید الجھا یا جا رہا ہے،اور طرح طرح کی تجاویز دی جا رہی ہیں، کشمیریوں پر ظلم انتہائی تکلیف دہ عمل ہے،اس پر عالم اسلام اور پاکستان میں سخت غم اور غصہ ہے ،مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر کے بھارت ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

مزیدخبریں