بھارت دہشتگرد‘پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے: ذیشان اکمل 

لاہور( پ ر)جوہر ٹاؤن میں عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے ہ تقریب سے مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر سید ضیغم عباس شاہ نے کہا کہ قائد اعظم ایک عظیم لیڈر تھے۔ جن کے ارادے مضبوط تھے ۔ انہوں نے انگریزوں اور ہندوؤں ایک ہی وقت میں شکست دیکرمسلمان کیلئے الگ وطن پاکستان حاصل کیا۔ پاکستان میں مسلمانوں کیساتھ اقلیتوں کو بھی مکمل آزادی حاصل ہے۔ اس موقع پر عوامی رکشہ یونین لاہور کے صدر ذیشان اکمل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بننے سے قبل بھی سازشیں کی گئی جو بھارت آج بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملک میں دہشت گردی پھیلانے میں بھارت ملوث ہے۔کنٹرول لائن پر بھی آئے دن فائرنگ کرکے ہمارے وطن کے معصوم شہریوں کوشہید کرتا ہے۔پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آج ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن