لاہور میں دھند اندھا دھند راستے گم ، کئی مقامات پر موٹر ویز بند ، فلائٹ شیڈول متاثر

لاہور‘ چناب نگر‘ ننکانہ صاحب‘ سیالکوٹ‘ شیخوپورہ  (نوائے وقت رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) لاہور میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی۔ ایم ٹو لاہور سے کلر کہار تک موٹروے بند، ایم تھری لاہور سے درخانہ تک بند رہا۔ شدید دھند کے سبب فلائٹ شیڈول بھی متاثر رہا۔ لاہور میں راستے دھند میں گم ہو گئے۔ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب معمولات زندگی متاثر رہے۔ اندرون وبیرون ملک آنے جانے والی 15پروازیں منسوخ اور 40 متاثر  ہوئیں۔ شدید دھند نے ایئرپورٹ کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا۔ ر ن وے پر حد نگاہ 50میٹر سے 10میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ چناب نگر سے نمائندہ خصوصی  کے مطابق دھند کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات و واقعات میں15 افراد زخمی شدید زخمی ہو گئے۔  پہلے حادثہ میں ٹرالر کی کار سے ٹکر  ہوئی جس میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ دوسرے حادثہ  میں کارکی ٹکر سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثات کے باعث 8 افراد زخمی ہو گئے 6 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگارکے مطابق ننکانہ صاحب اورگردونواح میں شدید دھند اور سردی کا راج، حد نگاہ صفر ہوجانے کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ سیالکوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسکہ روڈ پر بابائے سیالکوٹ پر دھند کے باعث راجہ بس مزدہ اور کار  آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے باعث پانچ افراد زخمی ہوگئے‘ جس میں دو افراد ایک مزدہ اور ایک کار میں پھنس گئے۔ 29 سالہ ظفر پسرور‘ 74  سالہ رفیق ولد غلام سیالکوٹ‘60  سالہ اختر ولد شفیع لاہورکو ابتدا طبی  امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق قصبہ مریدکے کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کو آگ لگ گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو مریدکے منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...