ہائی ٹیک انڈر 17 ہاکی ٹورنامنٹ:ڈار‘فیاض اکیڈمیز فائنل میں پہنچ گئیں 

Dec 26, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ہائی ٹیک انڈر 17 ہاکی ٹورنامنٹ میں ڈار ہاکی اکیڈمی اور فیاض ہاکی اکیڈمی سرگودھا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز دو میچز ہوئے۔ پہلے میچ میں ڈار ہاکی اکیڈمی نے اختتامی لمحات میں گول کرکے فیاض ہاکی اکیڈمی سرگودھا کو 3-2 سے ہرایا۔ ڈار اکیڈمی کے سفیان خان، عبدالرحمان اور کاشف صدیق نے گول کیے جبکہ فیاض اکیڈمی کی طرف سے دونوں گول ولید نے کیے۔ڈار اکیڈمی نے تمام لیگ میچز جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فیاض اکیڈمی کی ٹیم دیگر ٹیموں کیساتھ بہترین گول اوسط پر فائنل کیلئے کوالیفائی کر پائی۔ دوسرے میچ میں اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی نے طاہر زمان ہاکی اکیڈمی کو 2-0 سے ہرایا۔ اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کی طرف محمد احمد اور محمد عزیر نے گول کیے۔ ٹورنامنٹ کافائنل26 دسمبر کو سہ پہر 2.30 بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں