لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے بعد پاکستان واپس آگئے ہیں۔ 40 سالہ محمد حفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے کامیاب ترین بلے باز تھے‘ تین میچوں میں 140 رنز بنائے۔محمد حفیظ کچھ دن میں پاکستان کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے جس کا آغاز 8 جنوری 2021ء سے ہونا ہے۔