لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)خیبر پی کے حکومت نے پچھلے سال نیشنل گیمز اور انڈر 23گیمز کا انعقاد کیا کرونا وائرس کی وجہ سے سرگرمیاں کچھ عرصے کیلئے ملتوی کی گئی تھیں اب ایس او پیز کے تحت سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں، صوبے بھر کے تمام اضلاع بشمول ضم اضلاع انڈر 16ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز لئے گئے جس میں 1500سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹرائلز میں 256کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جنہیں پشاور میں 10روز تک تربیت دی گئی کیمپ کے اختتام پر انڈر 16ٹیموں کا انتخاب کیا جو 28 نومبر سے شروع ہونے والی انڈر 16گیمز میں حصہ لیں گی۔ قومی کھیل ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے تاریخی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں ہاکی ٹرف بچھانے کا کام ایک ماہ میں کیا جائیگا، بنوں میں پہلے ہی ٹرف بچھائی گئی، لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں ٹرف تبدیل کی جارہی ہے جبکہ سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان بھی ٹرف بچھائی جائیگی۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن جاری ہے جس پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔