اسلام آباد یونائٹیڈ نے یوہان بوتھا کو ہیڈکوچ مقرر کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی یوہان بوتھا کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔جنوبی افریقہ کوچ پی ایس ایل سیزن 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کریں گے، انہیں مصباح الحق کی جگہ رکھا گیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونے کیساتھ ساتھ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ نہیں رہ سکتے تھے۔یوہان بوتھا نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک بار پھر حصہ بن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ اپنے وسیع تجربے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹورنامنٹ میں کامیابی دلا سکوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...