پی ڈی ایم میں اختلاف تھا نہ مستقبل میں ہوگا حکومت کوشش کرکے دیکھ لے: منظور وسان 

Dec 26, 2020

کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ  پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ میں اختلاف تھے اور نہ ہی مستقبل میں ہوں گے، حکومت غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لے اسے ناکامی ہوگی۔ فردوس عاشق اعوان پی ڈی ایم کو دل پر مت لیں کیونکہ وہ سب پارٹیوں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔منظور وسان نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا پلیٹ فارم صرف حکومت مخالف اتحاد ہے، ہم الیکشن کی مخالفت نہیں کرتے۔

مزیدخبریں