جام پور(نمائندہ نوائے وقت) ٹائون کمیٹی کوٹلہ مغلاں تا جتوئی پل ہمیشہ کی طرح اس دور حکومت میں بھی کرپشن کی نظر ہو گیا اس بار کوڑا نامی ٹھیکیدار ملازم نے پل کشتیاں کو جان بوجھ کر روکنے کے لیئے غلط راستہ اختیار کرا دیا ہے اور اس نے یہ کام کرنے کے لیئے اور بھی بہت کچھ حاصل کر رکھا ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پل کشتیاں پر اس دور حکومت میں بھی کوٹلہ مغلان اور جتوئی کو ملانے والے پل پر مافیا قابض ہے جو روزانہ کی بنیاد پر عوام کی چمڑی ادھیڑنے اور مفت میں ہزاروں روپے کما رہے ہیں اور حکومت پنجاب کو بھی ماہانہ لاکھوں روپے کا چونا لگانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے۔