ملک کو تجربوں کی فیکٹری بنانے کی بجائے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے : بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو کٹھ پتلیوں کے لئے تجربے کی فیکٹری بنانے کے بجائے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔ قائداعظم کے مشن کی تکمیل کے لیے عوام پیپلز پارٹی کی کاوشوں میں بھرپور ساتھ دیں۔ قائد اعظم کے یوم پیدائش پر پیغام میں پرامن و جمہوری جدوجہد کے ذریعے متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ملک بنانے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی قیادت جو پاکستان کے لیے قائداعظم کے جمہوری نظریات کی پاسداری کرے۔ قائد اعظم کے مشن کو ابھی پایہ تکمیل پر پہنچانا باقی ہے۔ وہ مشن مساوات پر مبنی ایک ایسا مسلم اکثریتی ملک کا قیام ہے جو پوری امت کے لئے رول ماڈل ہو۔ اب یہ قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ قائداعظم کے خواب کو مکمل طور پر سمجھے۔ پیپلز پارٹی اسی نظریئہ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے جس کے خالق قائداعظم تھے، پیپلز پارٹی کے سابق سربراہان و وزرائے اعظم شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسی نظریے کی خاطر جانیں قربان کیں۔ پرامن، خوشحال اور مساوات پر مبنی پاکستان کے لئے جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ قائداعظم کے مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کے لیے عوام پیپلز پارٹی کی کاوشوں میں بھرپور ساتھ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...