دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی: جنرل باجوہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کہا ہے کہ  دنیا کی  کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔ ڈی جی  آئی ایس پی آر کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ  بابائے قوم کے یوم ولادت کے موقع پر ایک پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ  قوم نے  قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش  عقیدت و احترام سے منایا ہے اور ان کے امید، ہمت اور اعتماد کے پیغام کو اپنائے ہوئے ہے۔ آرمی چیف  نے کہا  کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمیشہ ہماری عظیم قوم کے رہنما اصول رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن