سکھر( بیورورپورٹ)سابق مئیر سکھر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ پی پی کے نمائندگان نے ہمیشہ سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں آپسی اتحاد سے بہت سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں سکھر کی تاجر برادری نے ہمیشہ شہر کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے سکھر کے متاثرہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے ججز صاحباں کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے جس پر معزز عدالت عالیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے متاثرہ تاجر برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ہاؤس میں سکھر کی تاجر برادری کی جدوجہد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ،سابق ڈپٹی مئیر طارق حسین چوہان، غلام مرتضی گھانگھرو،پی پی لیڈیز ونگ کی میڈم عزرا جمال،محمد یاسین آرائیں ،تاجر رہنماؤں حاجی ہارون میمن،ممتاز لکی،شمس الرحمن عرف ملنگ بابا،حاجی الاہی بخش شیخ جنید شیخ،شہریار راجپوت،تنویر کمبوہ،بدر رفیق قریشی،شبیر میمن،آفاق احمد سمیت دیگر تاجربراری و سابق یوسیز چئیرمین ز،وکلاء پینل معیز الدین قریشی،طارق حنیف منگی و معززین شہریوں نے شرکت کی ،تقریب سے پی پی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ ،رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے بھی شرکاء تقریب سے ویڈیو لنک کے کے زریعے خطاب کیا،رکن قومی اسمبلی سید فرخ شاہ ،سابق مئیر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ،تاجر رہنما حاجی ہارون میمن،محمد یاسین آرائیں ،ممتاز لکی،شمس الرحمن عرف ملنگ بابا و دیگر نے اظہارخیال کیا۔