رحیم یارخان( نمائندہ خصوصی)خواتین کالج سکھر اڈا اور خواتین پوسٹ ڈگری کالج سٹی رحیم یار خان میں نہری پانی کی دیرینہ ضرورت و سپلائی بحالی کیلئے جمیل ناصر چوہدری کی کوششوں سے منیر انجم خان بلوچ ایس ای،ای محکمہ انہار اور ایکسین یاسر منیر اور ایس ڈی او زمران خان بلوچ اور ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رضوان ،نصرت چیمہ اور عامرہ لون کے ہمراہ وزٹ کیا گیا۔نجی ناجائز تعمیرات کی وجہ سے نہری پانی سپلائی بحالی مشکل ھوگئی ہے جسکے لیئے محکمۂ انہار نے زیردفعہ 34۔33 کے تحت ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے نہری پانی کھال بحالی کا حکم نامہ جاری کیا ۔
محکمہ انہار کے افسران کا دورہ ڈگری کالج، پانی بحالی کا حکم
Dec 26, 2020