ہمیشہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں  جدوجہد جاری رکھیں گے: قاری سہیل عباسی 

بھارہ کہو (نامہ نگار ) ملک و ملت کی فلاح کے لیے عوام مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دیں ان خیالات کااظہار جے یو آئی اسلام آباد کے سابق امیر قاری سہیل احمد عباسی نے جامعہ مسجد عمر بھارہ کہو میں جمعہ کے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ آج ملک نااہلوں کے حوالے کر دیا جس کی وجہ سے مکمل دیوالیہ ہونے کے قریب ہے آج یہ مملکت خداداد ایک ہستی کی متلاشی ہے اور وہ ہستی مولانا فضل الرحمن کی صورت میں موجود ہے ، ہمیشہ مولانا کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن