اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ جلد بکھرے گا بعض قوانین میں ترامیم لارہے ہیں : غلام سرور

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرغلام سر و ر خان نے ایم پی اے ٹیکسلاعمارصدیق خان،اورا یم پی اے واہ کینٹ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک تیمو ر مسعوداکبرکے ہمراہ ٹیکسلاوحدت کالونی میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولاناخان شیرانی،مولانانصیب گل،حافظ حسین احمداورمو لانا شجاع الملک سمیت جتنے بھی جے یو آئی کے رہنماؤ ںنے مولانافضل الرحمن کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کرجماعتی پالیسیوںپرتنقیدکااظہارکیاہے،وہ ایک خوش آئندامرہے ،اورا ختلاف رائے رکھنے والوں کایہ جمہوری حق ہے کہ وہ اپنے ضمیرکی آوازبلندکر یں،اسی طرح مسلم لیگ نوازگروپ اورپیپلزپا ر ٹی میںبھی قیادتوںکی ڈکٹیٹرشپ اورغیرجمہوری فیصلو ںکے خلاف جماعتی سطح پرشدیدردعمل پایاجاتا ہے، انہوںنے کہا کہ ’’ پر یشانی‘‘والی کوئی بات نہیں،ا پوز یشن اتحادکاشیرازہ جلدبکھرنے کوہے،قومی اسمبلی میںبعض قوانین کے اندرترامیم بھی لائی جار ہی ہیں ،اسی طرح سینٹ کے الیکشن کیلئے شوآف ہنڈکے طر یقہ کارسے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان سے اجا زت کی درخواست دائرکردی گئی ہے اورہمارا، مقصد سینٹ کے انتخابات کے موقع پرخریدوفروخت کے د ھندے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے،اپوزیشن والوںکوسیخ پاء نہیںہوناچاہیئے کیونکہ ہم اندرخانے وفادار یا ںتبدیل کرنے والے کرپٹ عناصرکی سرگرمیو ںکا دروازہ ہمیشہ کیلئے بندکرناچاہتے ہیں۔ آئندہ سال 2021میںپی آئی اے میںآٹھ نئے جہاز شا مل کیئے جارہے ہیں،اوریہ بات انتہائی باعث فخرہے کہ دنیاوالوںکے مقابلے میںپاکستان ایوی ایشن تر قی کی طرف جار ہاہے،غلام سرورخان نے علاقائی تعمیروترقی کے حوالے سے کہاکہ وفاقی اورپنجاب حکو مت سے اپنے حلقہ کیلئے مجموعی طور پردوارب روپے کے منصوبہ جات منظورکرواچکاہوں،متعددمنصوبہ جات پرکام جاری ہے،وزیراعظم عمران خان اور وز یراعلی پنجاب عثمان بزدارکادورہ ٹیکسلاواہ کینٹ’ ’کنفرم‘‘ہے،موجودہ کروناکی بڑھتی ہوئی لہرکی وجہ سے دورہ میںتاخیرہورہی ہے،تاہم عوامی حقوق کے تحفظ اورعوام کوبنیادی ضروریات کی فراہمی میںکوئی کسرباقی نہیںرہنے دونگا،ٹیکسلافیصل شہیدروڈ بشمو ل اوورہیڈبرج،ایچ ایم سی روڈکی تعمیرانشاء اللہ مثا لی تعمیرہوگی،عوام کوبھی حق حاصل ہے کہ وہ موقع پرکا م کے معیارکویقینی بنانے کیلئے اپنے حصے کاکردارادا کریں،اورجہاںکہیںخرابی ہورہی ہو،تومیرے ذ مہ داران ایم پی اے عمارصدیق،ملک تیمورمسعو د ا کبرکے نوٹس میںلائیں،یابراہ راست مجھے آگاہ کیا جائے،ہم کسی بھی ترقیاتی اورفلاحی منصوبہ میںکسی طرح بھی خرابی اوردونمبری نہیںکرنے دینگے،اس مو قع پرچیئرمین ملک ایازمحمود،پی ٹی آئی کے سرکردہ ر ہنماء ملک عظمت محمود،یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل سے ملک رحمت نوازبابرآف چھوکر،معاون خصوصی ماسٹر نثارخان ،حا جی زاہدرفیق،سرداروحیدخان ،محمدخان آف سموں،ا جمل خان تنولی،نمبرداراعظم خان، چیف آفیسرسردارفضل اکرم خان،حاجی شیرازاحمد شیر ازی،ملک چن زیب صراف،شیخ سفیراحمد،حاجی میا ں چاندگل،حاجی ریاض حسین اعوان،حاجی نا صر حسین اعوان سمیت دیگر نا ظمین ونائب ناظمین کثیرتعدادمیںموجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن