جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ”اٹ کھڑکا“کا وقت آگیا ،فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے،جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ”اٹ کھڑکا“کا وقت آگیا ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم عقل سے عاری اس ٹولے کے درمیان جلدجوتوں میں دال بٹتا دیکھے گی،استعفوں کا شوشا بھی ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہےڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اب یہ عناصر استعفے نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیںپچھتاوا ان کا مقدر بن چکا ہے،کرپشن کے بدنام زمانہ عناصر کو صرف رسوائی ملے گی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں خدمت کا سفر نہیں رکے گاافراتفری کی سیاست کا جواب صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن