کراچی میں کل سے کڑاکے کی سردی کا امکان

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی والے کڑاکے کی سردی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں، پیر سے انتہائی شدیدسردی پڑنیکا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی ریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم مزید سرد ہوگیاشہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 10 سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے ۔ملک کے بیشترعلاقوں میں سرد موسم کا راج ہے، بلوچستان کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن