بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا مقامی گراونڈ میں فٹ بال میچ کے دوران ہوا جس سے قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ذرائع نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔اطلاعات کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم میں اسکول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد دھماکا ہوا۔دھما کہ کے نتیجے میں دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ بلوچستان گزشتہ کچھ عرصے سے بدامنی کا شکار ہے جس کے پیچھے بیرونی دشمنوں کا ہاتھ ہونے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے۔
پنجگور ،مقامی گراونڈ میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی
Dec 26, 2020 | 22:58