اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خارجہ و سینیٹر سیاستدان سرتاج عزیز نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیبشلمنٹ کے ذریعے سیاست میں آئے تاہم نواز شریف کی سوچ جلد ہی بدل گئی تھی۔ 90ء کی دہائی میں انہوں نے طے کر لیا تھا کہ سول بالادستی کی جنگ لڑنی ہے۔ فوج اس ملک کی حقیقت ہے نواز شریف کو اس کا احساس ہے۔ اس لئے نواز شریف فوج کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی اور کوویڈ 19 سے لڑنے والی فوج کے ساتھ چلیں گے۔ نواز شریف نہیں چاہتے کہ فوج سیاست میں بالا دستی بنائے۔
نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سیاست میں آئے‘ جلد سوچ بدل گئی: سرتاج عزیز
Dec 26, 2021