اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ مورگیج فراڈ کیس کے ملزماں کی پاکستان میں اربوں روپے کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔ راولپنڈی‘ گوجر خان اور ٹیکسلا میں نو ہزار کنال اراضی منجمد کر دی گئی۔ یہ اراضی ملزم نثار افضل ان کے اہلخانہ اور بے نامی داروں کے نام پر تھی۔ نیب کے مطابق ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔ احتساب عدالت کے جج نے اراضی منجمد کرنے کی منظوری دیدی۔ نیب اس سے پہلے بھی نثار افضل اور منیر افضل کی 50ارب روپے کی جائیدادیں منجمد کر چکا ہے۔