طالبان نے افغان الیکشن کمشن ختم کر دیا‘ سنگین نتائج نکلیں گے: سربراہ 


کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمشن کو ختم کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان الیکشن کمشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ افغان الیکشن کمشن اور اس کے کام کی ابھی ضرورت نہیں، الیکشن کمشن کی ضرورت پڑی تو وہ دوبارہ بنا لیں گے۔ سربراہ افغان الیکشن کمشن اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طالبان نے جلد بازی سے کام  لیا ہے۔ الیکشن کمشن ختم کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ افغانستان میں انتخابات کے انعقاد کیلئے آزاد الیکشن کمشن اور آزاد الیکٹورل کمپلینٹ کمشن کام کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...