امپائر کا کرونا ٹیسٹ مثبت، امریکہ، آئرلینڈ کا پہلا ون ڈے منسوخ 

لاہور ( سپوٹس ڈیسک ) امریکہ اور آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونیوالا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ امپائر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پہلا ون ڈے آج فلوریڈا میں کھیلا جانا تھا۔یو ایس اے کرکٹ کے مطابق 4 رکنی میچ آفیشلز میں سے ایک کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ قریبی رابطے کی وجہ سے باقی 3 آفیشل بھی دستیاب نہیں تھے، میچ آفیشلز دستیاب نہ ہونے کے باعث میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ 28 اور تیسرا 30 دسمبر کو شیڈولڈ ہے جبکہ سیریز کے باقی میچز کیلئے یو ایس اے، آئر لینڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں رابطے جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...