لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بائولر اور 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے عاقب جاوید نے کہا ہے کہ رمیز اجہ 1992ء ورلڈ کپ اور عمران خان کی قیادت کی مثال دینا چھوڑ دیں ، اب آگے دیکھنا چاہیے۔ ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم بورڈ کی سطح پر تبدیلی اور ٹیم مینجمنٹ بدلنے کے بعد بہتر فیصلے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ رمیز حسن راجا کے چیلنجز ابھی ان کے منتظر ہیں، البتہ انھیں بورڈ کی سطح پر معاملات دوست انداز میں چلا نے کے لئے عملی اقدامات کیساتھ ایسے فیصلے کرنے ہو ں گے، جو مثال بنیں۔چیئر مین پی سی بی کی جانب سے ’ڈراپ ان پچز‘ کے آئیڈیا کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہو ئے عاقب جاوید نے کہاکہ ایسی پچز ان اسٹیڈیمز میں نصب کی جا تی ہیں، جہاں ایک سے زیادہ کھیل منعقد ہوتے ہیں، پاکستان میں اس فارمولے کے متعلق ان کی بات سمجھ سے باہر ہے۔
رمیز اجہ مثال دینا چھوڑ کر اب آگے دیکھیں : عاقب جاوید
Dec 26, 2021