لاہور ( سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سدرن پنجاب انڈر 13اور انڈر 16 ٹیموں کے انتخاب کے ٹرائلز مکمل ہوگئے اس حوالے سے بتایا گیا کہ ڈومیسٹک سیزن میں سدرن پنجاب کی انڈر 16 کی دو اور انڈر 13 کی ایک ٹیم شرکت کریگی۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور اور ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں منعقد کئے گئے جس میں ملتان سمیت سدرن پنجاب کے 14 اضلاع سے 2 ہزار کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مسعود انوار نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرلیا کیا جنہیں عمر کی تصدیق کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ،میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد سدرن پنجاب کی انڈر13 اور انڈر 16 ٹیموں کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔