لنکاشائر کاؤنٹی کے ڈویلپمنٹ آفیسر نے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا تھا: عتیق الزمان

Dec 26, 2021

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزمان نے کہا ہے کہ لنکاشائر کاؤنٹی کے ڈویلپمنٹ آفیسر نے انہیں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا تھا۔ ایک انٹرویومیں عتیق الزمان نے کہا کہ پال برائیسن سے کوچنگ اسائنمنٹ کیلئے رابطہ ہوا تھا، ایک سیشن گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے مس ہوا، تو پال برائیسن نے بدتمیزی کی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پال برائیسن نے مجھ سے کہا کہ ایجبسٹن میں ایک سموسے والا نظر آیا تھا، کہیں وہ تم تو نہیں تھے۔ سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ ایشین کوچز کو کوالیفائیڈ ہونے کے باوجود بھی اہم عہدے نہیں ملتے۔عتیق الزمان نے کہا کہ مجھے ان کا یہ جملہ کافی برا لگا جس پر میں نے بھی انہیں سخت الفاظ کہے ،اس وقت مجھے تعصب کے معاملے کا اندازہ نہیں تھا، ہمیں پاکی یا بلڈی ایشین کہنا عام سی بات تھی اس لیے میں نے رپورٹ نہیں کیا کیوں کہ میں اس وقت نیا نیا بھی تھا میں اپنے کیریئر کی وجہ سے آفیشل رپورٹ نہ کرسکا۔

مزیدخبریں