قائداعظم ٹرافی، خیبر پی کے کے پہلے روز پانچ وکٹوں پر 252 رنز 

Dec 26, 2021

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کا ڈے اینڈ نائٹ فائنل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے، پانچ روزہ میچ کے پہلے روز دفاعی چیمپئن خیبر پی کے نے پہلی اننگز کے 87 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے ۔ریحان آفریدی 23 اور آصف آفریدی 3 کے انفرادی سکور سے میچ کے دوسرے روز کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ خیبر پی کے کے کپتان افتخار احمد 102 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ وہ دن کے اختتامی لمحات میں وقاص احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ناردرن کے وقاص احمد 3 جبکہ محمد نواز اور مبصر خان ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں