مجھے نواز شریف کا بھائی ہونے پر فخرہے ، شہباز شریف 

Dec 26, 2021


اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے نواز شریف کا بھائی ہونے پر فخرہے سابق وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف کی سالگرہ پر جاری خصوصی پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے بھائی، قائد، سچے کھرے پاکستانی، عوام دوست رہنما محمد نواز شریف کو ان کے یوم ولادت پر مبارک پیش کرتا ہو مجھے فخر ہے کہ اللہ تعالی نے محمد نوازشریف کی صورت میں ایسا بھائی، ایسا قائد اور غم گسار عطا کیا ہے جو رشتوں کو مقدس سمجھتا ہے، انسانی احترام پر یقین رکھتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کا دل اپنے عوام اور ملک کی بہتری کے لیے دھڑکتا ہے۔

مزیدخبریں