مریدکے(نامہ نگار) تیز رفتاری کے ساتھ اقدامات نہ کیے گئے تو مریدکے میں سول ویٹرنری ہسپتال مریدکے کے قیام کیلئے منظور شدہ فنڈز واپس سرکاری خزانے میں چلے جائیں گے۔ مریدکے کے سماجی حلقوں نے ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ سے فوری اقدامات کی اپیل کر دی۔ یاد رہے کہ تقریباً چھ سال پہلے مریدکے میں فٹبال سٹیڈیم کیلئے محکمہ خوراک، محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت سے اٹھارہ کینال جگہ حاصل کی گئی۔ کم و بیش چار کنال جس میں محکمہ لائیو سٹاک کی ملکیت تھی۔ اس وقت سے اب تک مریدکے میں لائیو سٹاک کے پاس ڈھنگ کی کوئی جگہ نہیں۔ اسکارپ کالونی، بلال پارک میں دو بوسیدہ کوارٹرز پر مشتمل ویٹرنری ہسپتال قائم ہے جہاں ایکسرے کی سہولت ہے نہ الٹرا ساؤنڈ کی۔ فرینڈز آف مریدکے کے قائدین نے جانوروں کے ہسپتال کیلئے اپنی جگہ قیام کیلئے حکومت پنجاب، محکمہ لائیو سٹاک اور ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔
مریدکے: دو کوارٹرز پر مشتمل ویٹرنری ہسپتال میں ایکسرے نہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت
Dec 26, 2021