قصور: یوم قائد کے موقع پر دنگل کا  پروگرام‘ پہلوانوں میں انعامات تقسیم

قصور (نمائندہ نوائے وقت) یوم قائد کے اعزاز میں شاندار دنگل کا پروگرام منعقد کیا گیاڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف اضلاع کے پہلوانوں نے شرکت کی پہلوانی دنگل پروگرام سپورٹس سٹیڈیم منیر شہید کالونی میں ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی پروگرام میں لاہور اور قصور کے مختلف کھلاڑیوں نے پرفارمینس دیکھائی پروگرام کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پہلوانوں کو خوب داد دی،جیتنے والی کھلاڑی (یار گورا) پہلوان کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ نے پندرہ ہزار اور ہارنے گونگا پہلوان کو دس ہزار انعامات دئیے باقی کھلاڑیوں میں بھی ہزاروں روپے کے مختلف انعامات تقسیم کیے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن