قصور (نامہ نگار) قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 145 ویں یوم ولادت پر نمائندہ نوائے وقت اور صدر پریس کلب قصور مہر حاجی محمد شریف نمائندہ نوائے وقت کھڈیاں شاہد بشیر اور نمائندہ نوائے وقت الہ آباد / ٹھینگ موڑ مہر عبدالرحمن ‘ چیئرمین پریس کلب مہر جاوید‘ جنرل سیکرٹری پریس کلب اسلم خان میؤ نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر میاں ذوالفقار‘ عمران فیضی ‘ خرم لطیف‘ مہر اشرف و دیگر شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے مہر حاجی محمد شریف نے کہا کہ آج ہم جس آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ سب قائداعظم محمد علی جناحؒ کی مرہون منت ہیں۔ یہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا احسان ہے جسکا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ قائداعظم کی ولوہ انگیز قیادت کے باعث پاکستان کو آزادی ملی اور آزاد فضاؤں میں رہتے ہوئے ہر ہر لمحے ہمیں اﷲ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔