اسلام آ باد(خبر نگار)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسے انتخابات ہوئے جس سے اپوزیشن جماعتیں مطمئن ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کا وعدہ پورا کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلیم خان صوابی میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پوری دنیا میں کرونا وبا کی وجہ سے مہنگائی کی ایک لہر آئی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا ۔انکا کہنا تھا کہ سخت معاشی صورت حال کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نچلی سطح تک اقتدار کی منتقلی کا اپنا وعدہ پورا کیا ۔